ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2025 2:59 PM

printer

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نائب صدر کے انتخاب کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی آج شام کو کی جائے گی

آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نائب صدر کے چناؤ کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اِس عہدے کے لیے NDA کے امیدوار اور مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن اور I.N.D.I.A کے امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کے درمیان مقابلہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سب سے پہلے ووٹ دیا۔ ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام 5بجے تک جاری رہے گا اور 6بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔نائب صدر کے عہدے کا چناؤ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل ایک انتخابی کالج کرتا ہے۔اِس وقت لوک سبھا میں 542 جبکہ راجیہ سبھا میں 239 ممبر ہیں۔ اِس طرح مجموعی طور پر 781 ممبر ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ نائب صدر کا چناؤ جیتنے کے لیے 391 ووٹوں کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔