پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی کو شروع ہوگا اور 21 اگست تک جاری رہے گا۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بتایا ہے کہ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے 21 جولائی سے 21 اگست 2025 تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب رجیجو نے کہا ہے کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے تناظر میں 13 اور 14 اگست کو مانسون اجلاس کی نشستیں نہیں ہونگی۔