July 21, 2025 10:06 PM

printer

پارلیمنٹ نے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر لوک سبھا میں بحث کیلئے 16 گھنٹے کا وقت مختص کیا ہے

پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹ کی کام کاج سے متعلق ایک مشاورتی کمیٹی منعقد کی گئی، جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مسلح فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی پر لوک سبھا میں آپریشن سندور پر تبادلۂ خیال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد اِس میٹنگ میں اِس معاملے پر لوک سبھا میں بحث و مباحثے کیلئے 16 گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ، انکم ٹیکس بل 2025 پر تبادلۂ خیال کیلئے لوک سبھا میں 12 گھنٹے کا وقت ، جبکہ راجیہ سبھا میں اِس معاملے پر بحث کیلئے 9 گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔