August 5, 2025 9:47 PM

printer

پارلیمنٹ نے منی پور میں صدر راج میں مزید چھ ماہ کی توسیع کو منظوری دے دی ہے

پارلیمنٹ نے منی پور میں صدر راج میں مزید 6 ماہ کی توسیع سے متعلق آئینی قرار داد کو اپنی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق اِس ماہ کی 13 تاریخ سے ہوگا۔ آج راجیہ سبھا نے صوتی ووٹ سے آئینی قرار داد کو منظور کیا۔ لوک سبھا، گزشتہ ہفتے منی پور میں صدر راج کی توسیع سے متعلق آئینی قرار داد کو پہلے ہی اپنی منظوری دے چکی ہے۔ داخلی امور کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے صدر راج کی توسیع کیلئے ایوان کی منظوری کی خاطر قرار داد پیش کی۔ اِس سال 13 فروری کو منی پور میں صدر راج نافذ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔