پارلیمنٹ نے منسوخ اور ترمیم کئے جانے سے متعلق بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ بحث کے بعد آج راجیہ سبھا سے اِسے منظوری مل گئی تھی۔ لوک سبھا نے کَل اِس قانون کو منظوری دی تھی۔ یہ بل کچھ قوانین کو منسوخ کرنے اور کچھ دیگر قوانین میں ترمیم کرنے کی بات کرتا ہے۔ اِس کی رُو سے 71 قوانین کو منسوخ کیا گیا ہے، جس میں انڈین ٹرام وے ایکٹ 1886، Levy Sugar Price Equalisation Fund Act 1976 اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ ایکٹ 1988 شامل ہیں۔
اِس بل میں چار ایکٹ میں ترمیم کی بات بھی کہی گئی ہے۔ قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ بل کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی اور طرزِ زندگی میں آسانی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ بل قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ایکٹ 2005 میں ترمیم کی بات کرتا ہے تاکہ لفظ ”روک تھام“ کی جگہ ”تیاری“ استعمال کرکے تحریر میں راہ پاگئی غلطی کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت اُن قوانین کو منسوخ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی، جو فرسودہ ہوچکے ہیں اور جن کا اب کوئی کام نہیں ہے۔x