ایٹمی توانائی کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے میں ’’بھارت کی کایاپلٹ کیلئے نیوکلیائی توانائی کی پائیدار افزودگی اور اُسے بہتر بنانے کا بل 2025‘‘، آج راجیہ سبھا میں پیش کیا۔ لوک سبھا نے اِس بل کو ترامیم کے ساتھ کَل منظور کرلیا تھا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ شانتی بل کا مقصد ملک کی عوام کی بہبود کیلئے نیوکلیائی توانائی کی فروغ کرنا اور نیوکلیائی بجلی پیدا کرنے کیلئے تابکاری کو الگ کرنا ہے۔
یہ بل، نیوکلیائی توانائی کے جامع اور محفوظ استعمال کیلئے انضباطی فریم ورک فراہم کرے گا۔ اِس بل میں ایٹمی توانائی، انضباطی بورڈ اور ایٹمی توانائی Redressal ایڈوائیزری کاؤنسل کے قیام کی بھی گنجائش موجود ہے۔ ساتھ ہی یہ بل، نیوکلیائی حادثے کی صورت میں نیوکلیائی Liability Fund تشکیل دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی Liability طے کرے گا۔ یہ قانون، بورڈ کو کسی بھی تابکاری مواد اور تابکاری پیدا کرنے والے آلات کی مینوفیکچرنگ، استعمال، برآمد، در آمد، حمل و نقل اور اُس کی منتقلی کے قابل بنائے گا۔ بل کے تحت تشکیل دی گئی ایڈوائیزری کاؤنسل، مرکزی حکومت یا AERB کے خلاف احکامات یا فیصلوں پر اپیلوں کی سماعت کرے گی۔ یہ نیا بل، ایٹمی توانائی قانون 1962 اور نیوکلیائی نقصان کی Civil Liability کے قانون 2010 کی جگہ لے گا۔
راجیہ سبھا میں وکست بھارت روزگار گارنٹی اور Ajeevika مشن گرامین بل-2025 غور کرنے اور منظور کرنے کیلئے پیش گیا ہے۔ اس بل کا مقصد 2047 تک وکست بھارت کے قومی نظریئے سے مطابقت رکھتے ہوئے دیہی ترقی کی خاطر ایک طریقہ کار قائم کرنا ہے۔ اس بل کے تحت ہر اُس دیہی کنبے کے بالغ افراد کو، ہر مالی برس میں 125 دن کے روزگار کی گارنٹی فراہم کی جائے گی، جو غیر ہنرمند کام کے خواہشمند ہوں۔ بل پر بحث جاری ہے۔ لوک سبھا اِس بل کو پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔
Site Admin | December 18, 2025 9:49 PM
پارلیمنٹ نے قومی بہبود کیلئے نیوکلیائی توانائی کی ترقی کے شانتی بل کو منظوری دے دی ہے