December 8, 2025 9:54 PM

printer

پارلیمنٹ نے عوامی صحت اور سلامتی کی خاطر رقم فراہم کرانے کیلئے ’’صحت اور قومی سلامتی Cess بل 2025‘‘ کو منظوری دے دی ہے

پارلیمنٹ نے ہیلتھ سکیورٹی سے نیشنل سکیورٹی Cess بل 2025 کو راجیہ سبھا کی جانب سے منظور کئے جانے اور اسے بحث کے بعد واپس لوک سبھا کو بھیجے جانے کے ساتھ ہی، اِس بل کو منظور کرلیا۔ اِس بل میں پان مسالحہ اور مرکزی حکومت کی جانب سے نوٹیفائی کی گئی دیگر اشیاء کی پیداوار پر Cess لگانے کی تجویز ہے۔ Cess سے حاصل ہونے والی رقم کو صحتِ عامہ اور قومی سکیورٹی پر خرچ کیا جائے گا۔ ایوانِ بالا میں اِس بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے، وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اِس Cess کے ذریعے شہریوں کی صحت اور ملک کی فوجی تیاری کو مضبوطی فراہم کرنے کی خاطر ایک کارگر طریقۂ کار کی تجویز ہے۔
وزیرِ موصوف نے کہا کہ حکومت اِس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ صحت کا تعلق ریاست کے دائرۂ اختیار میں ہے، لہٰذا اِس سے حاصل ہونے والے Cess کو ریاستوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔