March 10, 2025 9:37 PM

printer

پارلیمنٹ نے ریلوے ترمیمی بل 2024 پاس کردیا ہے جس کا مقصد ریلوے بورڈ کے کام کاج اور خود مختاری کو بہتر کرنا ہے

پارلیمنٹ نے ریلوے ترمیمی بل 2024 پاس کردیا ہے۔ راجیہ سبھا نے آج بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن اِسے منظوری دی ہے۔ یہ بل 1989 کے ریلوے قانون کی جگہ لے گا جس کا مقصد تنظیم کے کام کاج اور اختیارات کو بہتر کرکے ریلوے بورڈ کے اختیارات کو مستحکم کرنا ہے۔ لوک سبھا نے پچھلے سال ہی اِس بل کو پاس کردیا تھا۔بل پر ایک بحث کا جواب دیتے ہوئے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ بھارتی ریلوے، مسلسل اصلاحات کے دور سے گزر رہا ہے اور بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تحفظ کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے 11 سالوں میں 34 ہزار نئے ریلوے ٹریک بنائے گئے ہیں اور 45 ہزار کلو میٹر طویل ٹریکوں کی بجلی کاری کی گئی ہے۔
جناب ویشنو نے کہا کہ سرکار نے ریلوے اور مسافروں کے تحفظ پر اوّلین ترجیح دی ہے۔
نئی دلّی ریلوے اسٹیشن پر ہوئے حالیہ حادثے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔