December 19, 2025 2:57 PM

printer

پارلیمنٹ نے روزگار کیلئے وِکست بھارت گارنٹی اور آجیوکا مشن گرامین: وِکست بھارت جی رام جی بِل 2025 کو منظوری دے دی ہے

پارلیمنٹ نے روزگار کیلئے وِکست بھارت گارنٹی اور آجیوکا مشن گرامین: وِکست بھارت جی رام جی بِل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ اِس بِل کو کَل رات راجیہ سبھا سے منظوری دی گئی۔ لوک سبھا نے اِسے کَل منظور کردیا تھا۔ اِس بِل میں دیہی ترقی کا ایک فریم ورک پیش کیا گیا ہے، جو وِکست بھارت 2047 کے قومی وِژن کے مطابق ہے۔ راجیہ سبھا میں دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شوراج سنگھ چوہان نے بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی مقمد کے نعرے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤوں کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ وزارت نے کہا کہ حکومت سماج کے محروم طبقے کی خدمت کیلئے انتھک کام کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔