July 21, 2025 10:10 PM

printer

پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا کی منظوری کے ساتھ آج بار برداری سے متعلق بل 2025 کو منظوری دے دی ہے

پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا کی منظوری کے ساتھ آج بار برداری سے متعلق بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ لوک سبھا اِس بل کو اس سال مارچ میں پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ اِس بل کا مقصد شپنگ سے متعلق دستاویزات کیلئے ایک قانونی فریم ورک کو Update کرنا اور آسان بنانا ہے۔
یہ 1856 کے بھارت کے Lading ایکٹ کی جگہ لے گا۔ بار برداری سے متعلق یہ بل وہ دستاویز ہے، جو ایک بار بردار کی طرف سے Shipper کو جاری کیا جاتا ہے۔ اِس میں سامان کی قسم، مقدار، صورتحال اور مال بھیجنے کی جگہ کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔
راجیہ سبھا میں بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے، بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ 2014 میں نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، ساگر مالا پروگرام کے تحت وزارت کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا اور وزارت کی جانب سے 805 سے زیادہ پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں پر پانچ اعشاریہ پانچ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساگر مالا پروگرام کے تحت اس کا مقصد تمام بندر گاہوں کو جدید بنانا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔