راجیہ سبھا میں ”سب کا بیمہ سب کی رَکشا“ بیمہ قوانین سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر بحث اور منظور کئے جانے کیلئے غور و خوض کیا گیا۔ اِس بل کی رُو سے بیمہ ایکٹ 1938، لائف انشورنس کارپوریشن ایکٹ 1956 اور بیمے کو منضبط کرنے اور ترقی سے متعلق ایکٹ 1999 میں ترمیم کی جائے گی۔ بل میں بھارتی بیمہ کمپنیوں میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری میں اضافے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ یہ بل امدادِ باہمی پر مبنی کسی بیمہ سوسائٹی کی تعریف میں ترمیم کی بات کرتا ہے، جس کے تحت لائف، جنرل اور ہیلتھ انشورنس سے جڑے کاروبار کیلئے کم از کم 100 کروڑ روپے کے پیڈ اَپ شیئر کیپٹل کی شرط کو ہٹانے کی بات کی گئی ہے۔ x
Site Admin | December 17, 2025 10:11 PM
پارلیمنٹ نے بھارتی بیمہ کمپنیوں میں سو فیصد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے سے متعلق بل کو منظوری دے دی۔