ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 20, 2025 10:22 PM

printer

پارلیمنٹ نے آسام میں گواہاٹی میں آئی آئی ایم کے قیام کیلئے انڈین انسٹی ٹیوٹس آف مینجمنٹ ترمیمی بل کو منظوری دے دی ہے

پارلیمنٹ نے آج راجیہ سبھا کی منظوری کے ساتھ انڈین انسٹی ٹیوٹس آف مینجمنٹ ترمیمی بل 2025 کو منظوری دے دی۔ یہ بل، انڈین انسٹی ٹیوٹس آف مینجمنٹ ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کرے گا۔ اِس کے تحت آسام کے گواہاٹی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ قائم کیا جائے گا، جو ملک کے   شمال مشرقی خطے کا ایک اہم مرکز ہے۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ نریندر مودی حکومت، نئے ادارے قائم کرنے اور ملک کے طلباء کو مواقع فراہم کرنے کیلئے عہد بستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کو قومی اہمیت کے اداروں کا درجہ دیا ہے۔

وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ 2013 میں محض تین ہزار 500 طلباء IIM میں تھے اور 2024-25 میں اِن میں 9 ہزار 800 طلباء ہیں۔ جناب پردھان نے کانگریس کی قیادت والی UPA حکومت پر اپنے دورِ اقتدار میں آسام کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت، ہمیشہ سبھی خطوں اور ریاستوں کی متوازن ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ وزیر موصوف نے اِس بات کو نمایاں کیا کہ ملک میں اِس وقت اکیس IIM ہیں اور وہ تعلیم کے شعبے میں ایک برانڈ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل کے ضابطوں کے تحت IIM گواہاٹی کو 555 کروڑ روپے کا فنڈ موصول ہوگا اور اِس تعلیمی سال سے اس ادارے میں داخلے شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ IIM نے نہ صرف بھارت کی ساکھ قائم کی ہے بلکہ دنیا میں بھی اپنا مقام بنایا ہے۔

وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ گیارہ برس میں 9، نئے IIM قائم کئے گئے ہیں۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے BJP کی گیتا عرف چندر پربھا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت ملک میں میڈیکل کالجوں، IIT اور IIM کی تعداد دو گنی ہوگئی ہے۔ x