BJP نے آج کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک کے انتخابی عمل کے خلاف جھوٹ پھیلارہی ہے اور بے بنیاد الزامات لگارہی ہے۔ آج نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے مرکزی وزیر اور BJP کے سینئر رہنما دھرمیندر پردھان نے کہا کہ کانگریس کبھی EVMs میں شفافیت کے بارے میں سوال کرتی ہے، تو کبھی ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے متعلق معاملات اٹھاتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اُن کی مسلسل سیاسی ہار نے، انہیں سیاسی دیوالیہ پَن کی حالت میں پہنچادیا ہے۔ ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہورہا ہے، کیونکہ انتخابی کمیشن ووٹر لسٹ کو اَپ ڈیٹ کرنے کیلئے اکثر ایسا کرتا ہے۔
اس دوران اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی SIR کے خلاف آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس سے انتخابی کمیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا۔ اِن ارکان نے بہار میں SIR کو واپس لئے جانے کی مانگ کی۔ کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے اور پارٹی رہنما راہل گاندھی، NCP (SCP) کے سربراہ شردپوار، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما Mauha Maji، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ Derek O’Brien اور دیگر ارکان نے احتجاج میں حصہ لیا۔×