آج لوک سبھا نے بوائلرس بل 2024 کو منظوری دے دی، جس کے بعد یہ بل، پارلیمنٹ کی طرف سے منظور ہوگیا ہے۔ اِس بل نے بوائیلرس قانون 1923 کی جگہ لی ہے، جس کے تحت بوائیلرس سے متعلق ضابطے فراہم کیے جائیں گے اور اِن کے دھماکوں کے خطروں سے دو چار افراد کی زندگی اور املاک کی حفاظت فراہم کی جائے گی۔ راجیہ سبھا نے پچھلے سال دسمبر میں ہی اِس بل کو منظوری دے دی تھی۔ اِس قانون کے تحت ملک میں بوائیلرس بنانے اور انہیں استعمال کرنے کے دوران اِن کے رجسٹریشن اور معائنے میں یکسانیت بھی لائی گئی ہے۔ کاروبار میں آسانی کیلئے اِس بل سے بوائیلر کا استعمال کرنے والوں کو فائدہ ہوگا، جن میں MSME شعبے کے لوگ بھی شامل ہیں کیونکہ اِس بل کے تحت ایسی شقوں کو بھی ختم کیا گیا ہے، جن کی بنیاد پر تفریق برتی جاتی تھی۔لوک سبھا میں بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ یہ بل، سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بحث مباحثے کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت، امداد باہمی کی وفاقیت پر یقین رکھتی ہے اور ریاستوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔اِس سے پہلے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے ڈاکٹر کلیان وَیجی ناتھ نے کہا کہ اُن اصولوں پر وضاحت ہونی چاہیے، جن کا تعلق حفاظت کو یقینی بنانے اور سرٹیفکیشن نیز اِس کی تصدیق سے ہے۔ مباحثے میں کئی سیاسی پارٹیوں کے ارکان نے بھی حصہ لیا۔
Site Admin | March 25, 2025 10:00 PM
پارلیمنٹ بوالرز بل 2024کو بھی منظوری دے دی ہے۔ لوک سبھا نے مالیاتی بل 2025 کو بھی منظوری دے دی ہے