پارلیمانی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بدھسٹ کانفرنس سے خطاب کیا جس کا اہتمام آج کرناٹک کے شمالی کنارا ضلعے میں Mundgod تبتی کیمپ میں کیا گیا۔ تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے اِس تقریب میں شرکت کی۔جناب رجیجو نے اپنی تقریر میں کہا کہ دلائی لامہ نے جو عدم تشدد اور ہمدردی کا راستہ دکھایا ہے اُس کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ دنیا کو اِس وقت بے چینی اور تنازعات کا سامنا ہے۔ وزیر موصوف نے تبت کے روحانی پیشوا کو قدیم بھارتی علم کا ایک خزانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دلائی لامہ کی شخصیت، قدیم عقل وفہم اور جدید دنیا کے درمیان ایک پُل کی حیثیت رکھتی ہے۔انھوں نے بھارت میں تبتی آبادی کو یقین دلایا کہ انھیں حکومت کی طرف سے پوری طرح لازمی مدد دی جائے گی۔
Site Admin | December 28, 2025 9:45 PM
پارلیمانی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بدھسٹ کانفرنس سے خطاب کیا جس کا اہتمام آج کرناٹک کے شمالی کنارا ضلعے میں Mundgod تبتی کیمپ میں کیا گیا