پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں 54 فیصد سے زیادہ کام کاج مکمل کیا گیا جبکہ راجیہ سبھا میں 40 فیصد کام کاج کی تکمیل درج کی گئی۔ آج نئی دلّی میں اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرِن رجیجو نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں کام کاج، کم رہا اور سبھی کو اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ذریعے ہنگامہ آرائی کے سبب دونوں ایوانوں کا کام کاج متاثر ہوا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اجلاس کے دوران لوک سبھا کے ذریعے 4 بل، جبکہ راجیہ سبھا کے ذریعے 3 بل منظور کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں نے بھارتیہ وایویان وِدِھیک 2024 کو منظوری دی۔
جناب رجیجو نے کہا کہ آئین کو اختیار کرنے کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر سال بھر جاری رہنے والے جشن کے حصے کے طور پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ایک خصوصی بحث کا انعقاد کیا گیا۔ x