پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ جسٹس یشونت ورما کے مواخذے کے معاملے پر سبھی سیاسی پارٹیاں متفق ہیں۔ جسٹس ورما کی نئی دلّی میں واقع رہائش گاہ سے بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد کی گئی تھی۔ ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ انھوں نے اِس معاملے پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے سبھی سینئر رہنمائوں سے بات چیت کی ہے۔ جناب رجیجو نے مزید کہا کہ وہ اِس معاملے پر واحد رکنِ اسمبلی والی پارٹیوں سے بھی رابطہ کریں گے کیونکہ حکومت چاہتی ہے کہ کوئی رکن پارلیمنٹ چھوٹ نہ جائے اور پارلیمنٹ کا متحدہ موقف تشکیل دیا جاسکے۔
Site Admin | July 18, 2025 9:42 PM
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ جسٹس یشونت ورما کے مواخذے کے معاملے پر سبھی سیاسی پارٹیاں متفق ہیں