March 17, 2025 9:14 PM

printer

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے فلور پر وزراء کی طرف سے دی گئی تمام یقین دہانیوں کو سرکار، سنجیدگی سے لیتی ہے

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے فلور پر وزراء کی طرف سے دی گئی تمام یقین دہانیوں کو سرکار، سنجیدگی سے لیتی ہے۔ راجیہ سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ آن لائن Assurances مانیٹرنگ سسٹم نے اِس بات کو یقینی بنانے میں مدد کی ہے کہ تمام یقین دہانیوں کی تکمیل کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں تمام وزراء کو خطوط لکھے ہیں کہ یقین دہانیوں کو مقررہ وقت میں پوری کیے جانے کو یقینی بنائیں۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ایوان کو بتایا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں 99 فیصد یقین دہانیوں کی تکمیل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن Assurances مانیٹرنگ سسٹم، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پارلیمنٹ میں وزراء کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں کی باضابطہ طور پر مانیٹرنگ کرکے اسے پورا کیا جائے۔ ڈاکٹر مروگن نے کہا کہ یہ نظام، اہم خصوصیات اور میکانزم کو مربوط کرکے ذمے داری، شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔