پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھارتی معیشت سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان کی آج مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ جناب گاندھی بار بار بھارت مخالف بیانات دے رہے ہیں جو درست نہیں ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ راہل گاندھی کے بیان کی اپوزیشن کے بہت سے لیڈروں نے بھی مذمت کی ہے۔ انھوں نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی میں خلل ڈالنے کیلئے بھی اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید کی۔انتخابی کمیشن کے خلاف راہل گاندھی کے بیان کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ راہل گاندھی آئینی اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں جو جمہوریت کو کمزور کرنے کی ایک بڑی سازش ہے۔
Site Admin | August 1, 2025 9:50 PM
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھارتی معیشت سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان کی آج مذمت کی