ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2025 9:42 PM

printer

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے آج دلّی اسمبلی میں کاغذ سے مبرّا اسمبلی، ای-وِدھان کا سنگ بنیاد رکھا

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے آج دلّی اسمبلی میں کاغذ سے مبرّا اسمبلی، ای-وِدھان کا سنگ بنیاد رکھا۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ ای-وِدھان پروجیکٹ، قانون سازی کی کارکردگی، صلاحیت اور شفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کو اپنانے کی جانب ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں نے پہلے ہی کامیابی کے ساتھ ای-وِدھان نظام کو لاگو کر رکھا ہے۔ جناب رجیجو نے زور دے کر کہا کہ ای-وِدھان اقدام، صرف کاغذ کے بغیر کام کرنا نہیں ہے بلکہ اِس کا مقصد قانون سازی کے عمل میں شفافیت لانا، عوامی شراکت داری، کارکردگی اور ڈیجیٹل سکیورٹی میں اضافہ کرنا بھی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں