پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کی اِس بات کیلئے نکتہ چینی کی ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کارروائیوں میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ معاملوں پر بحث کرنا نہیں چاہتے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیرِ موصوف نے کہا کہ وہ نئے معاملات تلاش کرنا نہیں چاہتے اور پارلیمنٹ کی کارروائیوں میں رخنہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے اور ایسے بہت سے معاملات ہیں، جن پر حکومت، اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے معاملوں پر بحث و مباحثہ کرے گی۔ اِس دوران راہل گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے موسمِ سرما کے اجلاس کے دوسرے دن پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا اور SIR کو واپس لئے جانے کی مانگ کی۔ x