پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ نئی دلّی میں، BJP کے ارکانِ پارلیمنٹ کا تربیتی پروگرام جاری ہے۔ ورکشاپ کے پہلے دن کے اختتام کے بعد میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ ورکشاپ کا منظم طریقے سے اہتمام کیا گیا ہے کیونکہ کہ یہ بہت ہی پیشہ ورانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تربیت کے سبھی اجلاس میں موجود تھے۔
جناب رجیجو نے کہا کہ NDA پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی آج اِس ورکشاپ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ورکشاپ کی الوداعی تقریب میں اختتامی تقریر کریں گے۔×