مردوں کے کرکٹ میں آج Canberra میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی-ٹوئنٹی کرکٹ میچ شدید بارش کے سبب بیچ میں کھیل روک کر منسوخ کردیا گیا۔ جس وقت بارش کی وجہ سے کھیل میں رخنہ پیدا ہوا، اُس وقت بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 اوور اور 4 گیندوں میں 1 وکٹ کے نقصان پر 97 رن بنا لیے تھے۔
اِس سے پہلے بارش کے سبب میچ کم کرکے 18 اوررز کا کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے کپتان Mitchell Marsh نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی-ٹوئنٹی کرکٹ میچ جمعہ کو Melbourne میں کھیلا جائے گا۔