September 10, 2025 2:53 PM

printer

ٹی آر اے آئی نے سبھی ڈی پی اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ نشریاتی خدمات کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی بنیاد پر نگرانی سے متعلق کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں

ٹیلی کام کو مضبوط کرنے والے بھارت کے ادارے TRAI نے سبھی ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹرس – ڈی پی اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ نشریاتی خدمات کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی بنیاد پر نگرانی سے متعلق کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں۔ اِن ڈی پی اوز میں DTH آپریٹرس، کثیر نظام والے آپریٹرس – ایم ایس اوز، اور انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن – IPTV آپریٹرس شامل ہیں۔
مواصلات کی وزارت نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ رپورٹ پیش کرنے سے متعلق اِس فریم ورک کا مقصد، نشریات اور کیبل ٹی وی خدمات کے شعبے کی عمل آوری کی موثر نگرانی، شفافیت کو فروغ دینا، صارفین کے مفادات کا تحفظ اور اِس شعبے کی منظم ترقی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبھی ڈی پی اوز کو ٹرائی کے مجوزہ فارمیٹ میں اپنی رپورٹ پیش کرنا ضروری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔