May 2, 2025 3:05 PM

printer

ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ثقافتی شناخت سے تحریک حاصل کرتے ہوئے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے بھارت کے وژن کو آگے بڑھنا چاہئے: جے شنکر

آج ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں WAVES سمٹ کے حصے کے طور پر پہلی مرتبہ ہونے والے گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ کنوونشن عالمی میڈیا اور تفریحی کے منظر نامے کے ساتھ ملک کے رابطوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ چار دن تک چلنے والی WAVES سمٹ کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا، جو کل شروع ہوئی تھی۔ گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کا اہتمام وزارتِ خارجہ کے تعاون سے اطلاعات و نشریات کی وزارت کر رہی ہے۔ افتتاحی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور روایت کو ساتھ ساتھ فروغ پانا چاہئے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ تیزی سے آگے بڑھنے کیلئے اختراع کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جو 2047تک ایک ترقی یافتہ بھارت کی تشکیل دے سکے گا۔ اِس موقع پر اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر میڈیا اور تفریح کی صنعت کی قدر تقریباً تین ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔