ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 19, 2025 10:02 PM

printer

ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے اور شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کی طرف ایک اہم اقدام کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے، اِس سال یومِ آزادی کے اپنے خطاب میں اگلے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ ٹیکس کی نئی شرحیں، پیر سے نافذ ہوں گی۔

آج ہم آٹو موبائل صنعت پر اِن اصلاحات کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیں گے۔ GST کونسل نے 3 ستمبر کو نئے دور کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا، جس میں آٹو موبائل شعبے میں اہم ٹیکس کٹوتی سے شہریوں کو بڑی راحت دی گئی ہے۔ سرکار نے موٹر کاروں اور موٹر بائک کی مینوفیکچرنگ میں استعمال میں ہونے والے آٹو اجزاء پر ٹیکس کم کرکے 18 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ پہلے 28 فیصد تھی۔ نئے ٹیکس ڈھانچے کے مطابق اُن بسوں پر GST کی شرح 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دی گئی ہے، جس میں 10 لوگ سوار ہوسکتے ہیں۔
اِس سے مناسب قیمتوں پر ٹکٹ دستیاب ہوگی اور لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب ہوں گے۔ اِسی طرح 1800cc تک کے ٹریکٹروں پر GST کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی ہے، جس سے گھریلو اور برآمدات، دونوں شعبوں میں اِس کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔اگلے دور کی GST اصلاحات نے عام آدمی پر مالی بوجھ کم کر دیا ہے، جس سے مانگ میں اضافہ ہوگا، گاڑیوں کی فروخت زیادہ ہوگی اور ملک کی معیشت مستحکم ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔