November 23, 2025 3:03 PM

printer

ٹیکسٹائلز کی وزارت کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے جارجیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں بات چیت کا عمل حال ہی میں مکمل کیا ہے

ٹیکسٹائلز کی وزارت کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے جارجیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں بات چیت کا عمل حال ہی میں مکمل کیا ہے۔ وزارت کے مطابق پانچ روزہ دورہ جمعہ کے روز ختم ہوا۔ اِس کا مقصد ریشم کے کیڑوں کی افزائش، ٹیکسٹائلز، پوشاک اور قالین وغیرہ کی تجارت کے شعبے میں اشتراک کو مستحکم کرنا ہے۔ مرکزی Silk بورڈ کے ممبر سکریٹری اور بین الاقوامی Sericulture کمیشن کے سکریٹری جنرل پی شیو کمار کی سربراہی میں اِس وفد نے Silk ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ وفد کے ارکان نے دو طرفہ ٹیکسٹائلز تجارت کو بڑھاوا دینے، صنعتی اشتراک کو فروغ دینے اور ریشم کے کیڑوں کی افزائش کے شعبے میں مشترکہ تحقیق کے امکانات اور موقعوں پر زور دیتے ہوئے، جارجیا کے اداروں کے ساتھ گفتگو کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔