ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 10, 2025 9:48 AM | Wimbledon Tennis

printer

ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووِچ، ریکارڈ چودھویں مرتبہ ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں جوکووِچ کا مقابلہ Jannik Sinner سے ہوگا۔

ومبلڈن ٹینس میں سربیا کے کھلاڑی نوواک جوکووِچ، اٹلی کے کھلاڑی Flavio Cobolli کو ہراکر ریکارڈ چودھویں مرتبہ مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے کَل آل انگلینڈ کلب میں، اپنے حریف کھلاڑی کو تین۔ایک سے ہرایا۔ اب سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ اٹلی کے عالمی نمبر ایک کھلاڑیJannik Sinner  سے ہوگا۔

Sinner نے کوارٹر فائنل میں امریکہ کے دسویں درجے کے کھلاڑیBen Shelton  کو تین۔صفر سے ہرایا۔ اسی دوران ومبلڈن کے پچھلے دو فائنل میں جوکووِچ کو شکست دینے والے کھلاڑی Carlos Alcaraz کا مقابلہ کَل دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ کے پانچویں درجے کے کھلاڑی Taylor Fritz سے ہوگا۔

دفاعی چیمپین Carlos Alcaraz، برطانیہ کے کھلاڑی Cameron Norrieکو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

خواتین کے سنگلز میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی  Iga Swiatek، اُنیسویں درجے کی کھلاڑی

Liudmila Samsonoava کو چھ دو، سات۔ پانچ سے ہراکر پہلی مرتبہ ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔ اب سیمی فائنل میں اُن کا مقابلہ سوئٹزر لینڈ کی کھلاڑی Belinda Bencic  سے ہوگا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں