January 2, 2026 9:39 PM

printer

ٹینس میں Venus Williams آسٹریلین اوپن کے اہم مقابلے میں حصہ لینے والی سب سے زیادہ عمر کی خاتون کھلاڑی بننے کیلئے تیار ہیں

ٹینس میں Venus Williams آسٹریلین اوپن کے اہم مقابلے میں حصہ لینے والی سب سے زیادہ عمر کی خاتون کھلاڑی بننے کیلئے تیار ہیں۔ وہ 45 سال کی عمر میں اِس مقابلے میں حصہ لیں گی۔ 7 مرتبہ گرینڈ سلیم جیت چکی Venus Williams کو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے خواتین کی وائلڈ کارڈ انٹری ملی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 18 جنوری کو شروع ہوگا۔ وہ جاپان کی کھلاڑی Kimiko Date کا ریکارڈ توڑیں گی جو 44 سال کی عمر میں 2015 میں اِس مقابلے میں شریک ہوئی تھیں۔