July 7, 2025 9:55 PM

printer

ٹینس میں ومبلڈن میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں بھارت کے یُکی بھامبری اور اُن کے امریکی جوڑی دار Robert Galloway شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں

ومبلڈن ٹینس کے آج آٹھویں دن پری کوارٹر فائنل میں کئی ممتاز کھلاڑی اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں نوواک جوکووچ اور الیکس ڈی مینور کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ بعد میں جینک Sinner کا سامنا گریگور Dimtrov سے ہوگا۔ اِس سے پہلے، Flavio Cobolli نے Marin Cilic کو شکست دی۔وہیں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آج دیر رات ایگا شوانٹیک کا مقابلہ Emma Navarro سے ہوگا۔
دوسری جانب مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں بھارت کے یُکی بھامبری اور اُن کے امریکی جوڑی دار Robert Galloway ہار کر باہر ہوگئے ہیں۔
ان کی جوڑی کو پری کوارٹر فائنل میں اسپین کے Marcel Granollers اور ارجنٹینا کے Horacio Zeballos پر مشتمل جوڑی نے شکست دی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔