ٹینس میں بھارت کے یُکی بھامبری اور اُن کے آسٹریلیائی جوڑی دار Alexei Popyrin، فرانس میں جاری Monte-Carlo Masters کے مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں ہار گئے ہیں۔
آج دوپہر کھیلے گئے میچ میں اُنہیں جرمنی کے Jan-Lennard Struff اور آسٹریلیا کے Alex de Minaur کی جوڑی نے سات۔پانچ، پانچ۔سات اور پانچ۔دس سے شکست دی۔
اِس سے پہلے بھارتی مایہ ناز کھلاڑی روہن بوپنّا اور امریکہ کے اُن کے جوڑی دار Ben Shelton مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔X