ٹینس میں اِٹلی نے اسپین کو دو-صفر سے شکست دیتے ہوئے اپنا چوتھا Davis Cup خطاب جیت لیا ہے۔ یہ اٹلی کی اپنی سرزمین پر لگاتار تیسری چمپئن شپ جیت ہے۔ کَل کھیلے گئے فائنل مقابلے میں اٹلی کے Matteo Berrettini اور Flavio Cobolli نے سنگلز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اٹلی کو ناقابل تسخیر برتری دلادی۔ اٹلی، امریکہ کے بعد لگاتار تین Davis Cup جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کل کھیلے گئے فائنل مقابلے میں Berrettini نے Pablo Carreno Busta کو چھ-تین اور چھ-چار سے شکست دی، جبکہ Cobolli نے Jaume Munar کو ایک-چھ، سات-چھ اور سات-پانچ سے شکست دے کر اٹلی کو خطاب دلایا۔×