June 30, 2025 9:47 PM

printer

ٹینس میں، لندن میں، سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ویمبلڈن 2025 کا آغاز ہوگیا ہے

ٹینس کلینڈر کا تیسرا گرینڈ سلیم، ومبلڈن 2025 آج سے لندن کے آل انگلینڈ کلب میں شروع ہوگیا ہے۔  ومبلڈن کا اختتام، 13 جولائی کو مردوں کے سنگلز کے فائنل مقابلے کے ساتھ ہوگا۔ اِس دوران مردوں کے سنگلز کا شروعاتی میچ دو مرتبہ کے دفاعی چمپئن Alcaraz اور اٹلی کے Fabio Fognini کے درمیان جاری ہے۔

          خواتین کے سنگلز مقابلے میں Barbora Krejcikova، چوٹ سے ابھرنے کے بعد اپنے خطاب کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔ Krejcikova، کَل پہلے راؤنڈ میں اپنی مہم کا آغاز کریں گی جہاں اُن کا سامنا فلیپنس کی Alexandra Eala سے ہوگا۔

          اس سال میں ومبلڈن میں چار بھارتی کھلاڑی صرف مردوں کے ڈبلز کے زمرے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اِن میں روہن بوپنا، یوکی بھامری، رِتوک بولّی پلّی اور سری رام بالا جی شامل ہیں۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔