ٹیلی مواصلات کے محکمے کی چوتھی قومی ڈیجیٹل لائف سرٹیفکٹ مہم کا آغاز آج نئی دلّی میں ہوا۔ اس مہم کا مقصد ملک بھر کے تمام ضلعوں اور دو ہزار سے زیادہ سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرس کا احاطہ کرنا ہے۔ یہ مہم ملک بھر کے 171 شہروں کا بھی احاطہ کرے گی اور اِن شہروں میں رہنے والے پنشن یافتگان کو جامع تعاون فراہم کرے گی۔ یہ مہم اس مہینے کے آخر میں اختتام پذیر ہوگی۔ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکٹ مہم، ڈیجیٹل انڈیا کے عین مطابق پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کیلئے ایک اہم اقدام ہے۔ اس مہم کا مقصد آدھار پر مبنی چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی زور دینا ہے۔ اس کے ذریعہ پنشن یافتگان بائیومیٹرک آلات کی ضرورت کے بغیر آسانی کے ساتھ اپنا لائف سرٹیفکٹ جمع کراسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس کا مقصد اُن 22 ہزار سے زیادہ پنشن یافتگان تک پہنچنا ہے، جن کے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکٹ کی معیاد اس مہینے ختم ہونے والی ہے۔×