ٹیلی مواصلات کے محکمے نے، ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والوں کے اشتراک سے مہاکنبھ میلہ -2025 کیلئے ٹیلی مواصلات خدمات کو مستحکم کیا ہے۔ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے اترپردیش کے پریاگ راج میں اہم عوامی مقامات اور میلے کے مقام پر لاکھوں عقیدت مندوں کیلئے حسب معمول مواصلاتی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Pallavi
جیسے جیسے مہاکنبھ میلہ 2025 کی تیاریاں زور پکڑرہی ہیں، لاکھوں عقیدت مندوں کو حسب معمول مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کی تیاریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہیں اور پورے پریاگ راج میں اپنے نیٹ ورک کو بڑھارہی ہیں۔ کنکٹی ویٹی اور بہتر خدمات کو یقینی بنانے کیلئے پورے پریاگ راج میں 126 کلو میٹر آپٹیکل فائبر بچھائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 328 نئے ٹاورس اور 575، Base Transceiver اسٹیشن بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اہم عوامی مقامات، جیسے ٹرانسپورٹ مراکز، پارکنگ کے مقامات اور شہر سے اندر اور باہر آنے والی شاہراہوں پر ٹیلی مواصلات خدمات کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں بات چیت کو آسان بنانے اور کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میلے کے احاطے میں آفات سے نمٹنے کے تین مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ عوام کی حفاظت اور آسانی کیلئے میلے کے میدان میں 53 امدادی مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں۔