August 7, 2025 9:20 AM | TRAI - Advisory

printer

ٹیلی مواصلات سے متعلق بھارت کی انضباطی اتھارٹی TRAI نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے

ٹیلی مواصلات سے متعلق بھارت کی انضباطی اتھارٹی TRAI نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں سائبر فراڈ اور مالی دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے اور جن میں TRAI کے نام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

TRAI کے مطابق، دھوکہ باز خود کو اتھارٹی یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے لوگوں پر ٹیلی مواصلات یا مالیاتی خلاف ورزیوں کا جھوٹا الزام لگاتے ہیں۔

اِس کی ایک نمایاں مثال ڈیجیٹل دھوکہ دہی ہے،   جس میں متاثرہ افراد کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اُن کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

TRAI نے واضح کیا ہے کہ وہ صارفین سے موبائل نمبر کو نمد منسوخی کے سلسلے میں کسی قسم کی کال، پیغام یا کسی اور ذریعے سے رابطہ نہیں کرتا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔