مردوں کے کرکٹ میں کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگز میں آج دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹ کے نقصان پر 93 رن بنا لئے تھے۔
جنوبی افریقہ کو 63 رن کی سبقت حاصل ہے۔ اِس سے پہلے آج بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 189 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کیلئے K.L. راہل نے سب سے زیادہ 39 رن بنائے، جبکہ واشنگٹن سُندر نے 29 رن اسکور کیے۔ کل جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اُس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 159 رن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اِس اننگز میں بھارتی گیند باز جسپریت بُمراہ نے5 وکٹ حاصل کیے تھے، جبکہ محمد سراج اور کلدیپ یادو کو دو-دو وکٹ ملے۔
Site Admin | November 15, 2025 9:36 PM
ٹیسٹ کرکٹ میں، جنوبی افریقہ نے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں، کھیل کے دوسرے دن، اپنی دوسری اننگز میں 93 رن پر 7 وکٹ گنوا دیئے