ٹیبل ٹینس میں بھارت کے سرکردہ کھلاڑی WTT Star Contender Brazil 2025 میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ مقابلے Foz do Iguacu میں، Rafain کنونشن سینٹر میں آج سے شروع ہوں گے اور 3 اگست تک جاری رہیں گے۔
مردوں کے سنگلز میں بھارت کی نمائندگی مانَو ٹھکّر، ہرمیت دیسائی، مانُش شاہ، Snehit Suravajjula، پایَس جین اور انکُر بھٹّا چارجی کریں گے۔
خواتین کے سنگلز میں مانِکا بترا بھارت کی نمائندگی کریں گی اور اُن کے ساتھ Ayhika مکھرجی، دِیا چِتلے، یشسوِنی گھورپڑے اور سواستکا گھوش ہوں گی۔×