August 2, 2025 9:34 PM

printer

ٹیبل ٹینس میں برازیل کے شہر Foz do Iguacu میں جاری WTT Star Contender 2025 میں بھارت نے تاریخ ساز کارنامہ انجام دیاہے

ٹیبل ٹینس میں برازیل کے شہر Foz do Iguacu میں جاری WTT Star Contender 2025 میں بھارت نے تاریخ ساز کارنامہ انجام دیاہے۔ بھارت کی دو ڈبلز ٹیمیں، فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت نے پہلی مرتبہ یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔ مکسڈ ڈبلز میں اعلیٰ درجے کے کھلاڑی Manush Shah اور Diya Chitale کی جوڑی، سیمی فائنل مقابلے میں Nicolas Burgos اور Paulina Vega پر مشتمل Chile کی جوڑی کو تین-صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فائنل میں اب ان کا مقابلہ، Satoshi Aida اور Honoka Hashimoto پر مشتمل جاپان کی جوڑی سے ہوگا۔مردوں کے ڈبلز میں Manav Thakkar اور Manush Shah پر مشتمل بھارت کی اعلیٰ درجے کی جوڑی بھی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اِس جوڑی نے دلچسپ سیمی فائنل مقابلے میں Huang Yan-Cheng اور Kuo Guan-Hong پر مشتمل چینی تائیپی کی جوڑی کو پانچ-گیارہ، گیارہ-نو، گیارہ-چھ، آٹھ-گیارہ، گیار-پانچ سے شکست دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔