ٹیبل ٹینس میں Manush Shah اور Diya Chitale کی بھارتی جوڑی نے ڈبلیو ئی ئی Contender Tunis 2025 میں مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیت لیا ہے۔ یہ مقابلہ Tunisia کی دارالحکومت Tunis میں منعقد ہوا تھا۔
Manush اورDiya کی بھارتی جوڑی نے ایک شاندار مقابلے میں دوسرے درجے کی Sora Matsushina اور Miwa Harimoto کی جوڑی کو کَل3-2 سے ہرا دیا۔
وہیں IPL ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں کل رات کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس اور پنجاب کنگز کے درمیان ہونے والا میچ لگاتار بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پوائنٹس ملے۔
پنجاب کنگز اب پوائنٹس ٹیبل میں نو میچوں میں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ KKR نو میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
آج دو میچ ہونے ہیں۔ پہلا میچ ممبئی میں ساڑھے تین بجے ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہوگا اور دوسرا میچ دلی میں شام ساڑھے سات بجے دلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان ہوگا۔
بیڈمنٹن میں پی وی سندھو اور لکشیہ سین آج سے چین کے Xiamen میں شروع ہو رہے Sudirman Cup 2025 Badminton Tournament میں بھارتی چیلنج کی قیادت کریں گے۔