ٹورنٹو میں واقع بھارتی قونصلیٹ جنرل نے کناڈا کے شہر Brampton میں تباہ کن آگ میں بھارتی شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی مشن نے کہا کہ وہ متاثرہ کنبے تک پہنچ چکا ہے اور انہیں تمام ضروری مدد فراہم کررہا ہے۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ Brampton شہر کے Banas Way علاقے میں 20 نومبر کو پیش آیا۔ تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ نے کنبے کے کئی افراد کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ اِس حادثے میں، 2 سال کے ایک بچے سمیت بھارتی کنبے کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ تمام افراد لدھیانہ کے گورم گاؤں کے رہنے والے تھے۔
Site Admin | November 28, 2025 2:55 PM
ٹورنٹو میں واقع بھارتی قونصلیٹ جنرل نے کناڈا کے شہر Brampton میں تباہ کن آگ میں بھارتی شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے