December 24, 2025 9:35 AM | US H-18

printer

ٹرمپ انتظامیہ نے H-1B ورک ویزا عمل میں تبدیلی کی ہے۔ اُس نے لاٹری نظام کی جگہ، اُجرت اور ہُنرمندی پر مبنی طریقِ کار کو ترجیح دی ہے۔

امریکہ میں، ٹرمپ انتظامیہ نے H-1B، ورک ویزا کے انتخابی عمل میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت اب غیر ملکی کارکنوں کا انتخاب کرتے ہوئے قرعہ اندازی کے بجائے، زیادہ سے زیادہ ہُنرمندی اور زیادہ تنخواہیں لینے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔ داخلی سلامتی کے محکمے نے بتایا کہ اس قدم کا مقصد بہتر اُجرتوں، کام کے حالات اور امریکی کارکنوں کے روزگار کے موقعوں کو یقینی بنانا اور اس کے ساتھ ساتھ H-1B غیر امیگرینٹ ویزا پروگرام کی دیانتداری کو مستحکم کرنا ہے۔

امریکی شہریت اور امیگریشن خدمات کے ترجمان Methew Tragesser نے بتایا کہ امریکہ کے وہ آجر H-1B رجسٹریشنز کے، Random Selection کے عمل کا غلط استعمال کر رہے تھے، جو امریکی کارکنوں کی اُجرتوں کے مقابلے غیر ملکی کارکنوں کو کم اُجرت پر اپنے ہاں لانا چاہتے تھے۔

نئے ضابطے کے مطابق H-1B ویزا اب خالص قرعہ اندازی کے ذریعے نہیں دیا جائے گا، جیسا کہ پچھلی دو دہائیوں سے کیا جا رہا تھا۔×