ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں، ماضی میں منسوخ کیے گئے سینکڑوں غیر ملکی طلبا کی قانونی حیثیت کو بحال کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پالیسی وضع کر رہی ہے، جو مستقبل کے لیے فریم ورک فراہم کرے گی۔
اس فیصلے کا اعلان بوسٹن کے فیڈرل جج کی عدالت میں سماعت کے دوران کیا گیا، جہاں ریپبلیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بھر میں امیگریشن پر سخت گیر کارروائیوں سے متاثر بین الاقوامی طالب علم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔×