ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2025 9:30 AM | NAGPUR FLYOVER

printer

ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری آج شام ناگپور شہر میں وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس کی موجودگی میں ناگپور-امراوتی شاہراہ پر چار لین والے فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔

ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری آج شام ناگپور شہر میں وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس کی موجودگی میں ناگپور-امراوتی شاہراہ پر چار لین والے فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ 191 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ 2 اعشاریہ آٹھ پانچ کلو میٹر طویل چار لین والا فلائی اوور، ناگپور شہر میں ناگپور یونیورسٹی کیمپس کو ٹریفک کے علاقائی دفتر RTO سے جوڑے گا۔ اس فلائی اوور کی تعمیر ریاست کے تعمیراتِ عامہ کے محکمے PWD کے قومی شاہراہ ڈویژن کے ذریعے کی گئی ہے۔ ناگپور-امراوتی شاہراہ پر یہ دوسرا فلائی اوور ہے۔ اس سے ناگپور شہر کے تجارتی مرکز سے وادی ٹاؤن تک کی دوری بھی کم ہو جائے گی۔×