دبئی کے ولیعہد شہزادے نائب وزیراعظم اور UAE کے وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد المختوم آج بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچیں گے۔ دبئی کے ولیعہد شہزادے کی حیثیت سے بھارت کا اُن کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ بہت سے وزراء، سینئر سرکاری حکام اور اعلیٰ سطح کا ایک کاروباری وفد بھی اُن کے ہمراہ آئے گا۔ خارجی امور کی وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آج سہ پہر ولیہد شہزادے کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔ دورے پر آئے معزز مہمان وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔ شام میں ولیعہدہ شہزادے ممبئی کیلئے روانہ ہوجائیں گے، جہاں وہ دونوں ملکوں کے سرکردہ کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک کاروباری گول میز اجلاس میں شرکت کریں گی۔ اس بات چیت سے روایتی اور مستقبل کے شعبوں میں بھارت اور UAE کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون مستحکم ہوگا۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Suparna
بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان روایتی اعتبار سے مضبوط دو طرفہ رشتوں کو 2015 میں وزیراعظم نریندر مودی کے UAE کے دورے سے نئی تحریک ملی۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئی جامع اور اسٹریٹیجک شراکت داری کا آغاز ہوا۔ دبئی نے، UAE کے ساتھ بھارت کے تجارتی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ UAE میں تقریباً چار اعشاریہ تین ملین افراد پر مشتمل بھارتی برادری کی بیشتر تعداد دبئی میں رہتی ہے اور کام کرتی ہے۔ ولی عہد شہزادہ کے دورے سے بھارت – UAE کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری مزیدمضبوط ہوگی اور دبئی کے ساتھ کثیر جہتی روابط مستحکم ہونگے۔
سپرنا سائیکیا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں……..