ِاتر پردیش میں کم از کم 48 ا ضلاع بھیانک سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ اِن علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاررائیاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔
گنگا، یمنا، شاردا اور Ramganga جیسے بڑے دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے اور 41 ہزار ہیک ٹیئر سے زیادہ زمین زیر آب آگئی ہے۔ آگرا، متھرا، علی گڑھ، فروخ آباد، شاہ جہاں پور اور پریاگ راج اضلاع سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں۔ 11 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ریاست بھر میں انتظامیہ کی طرف سے بچاؤ اور راحت کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔ متھرا میں پرانے شہر کے بہت سے علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ورندا ون میں کُچھ مندروں کو بند کردیا گیا ہے۔ Parikarma مارگ بھی پانی ڈوب گیا ہے اور عقیدت مندوں کو اُس علاقے میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔