January 3, 2026 9:50 PM

printer

وینیزوئیلا کے صدر Nicolas Maduro اور اُن کی اہلیہ کو امریکی فوج نے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اُنھیں نیویارک کی عدالت میں منشیات اور دہشت گردی سے متعلق الزامات کا سامنا کرنا ہوگا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزوئیلا کے صدر Nicolas Maduro اور اُن کی اہلیہ کو آج صبح سویرے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اور انھیں ملک سے باہر لے آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جناب ٹرمپ نے بتایا کہ امریکہ نے وینیزوئیلا اور اِس کے لیڈروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیابی کے ساتھ ایک کارروائی کی۔ انھوں نے ذکر کیا ہے کہ یہ کارروائی امریکی قانون کی عمل آوری کے تحت انجام دی گئی ہے۔ وینیزوئیلا کی راجدھانی Caracas میں آج صبح سویرے کئی بڑے دھماکے سنے گئے۔ امریکی اٹارنی جنرل پامیلا Bondi نے بتایا کہ وینیزویلا کے معزول صدر Maduro اور ان کی اہلیہ Cilia Flores نیویارک میں ایک معاملے میں فوجداری الزامات کا سامنا کریں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں Bondi نے بتایا کہ Maduro پر امریکہ کے خلاف منشیات-دہشت گردی کی سازش، کوکین درآمد کرنے کی سازش، مشین گن اور تباہ کن آلات اپنے پاس رکھنے کی سازش کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ محترمہ Bondi نے بتایا کہ اِن دونوں کو اب امریکی عدالتوں میں، امریکی سرزمین پر، امریکی نظامِ انصاف کے پورے دائرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وینیزوئیلا نے امریکہ کی ٹرمپ کی قیادت والی حکومت کی سخت نکتہ چینی کی ہے اور اُس نے اُس کے بقول اِسے انتہائی سنجیدہ فوجی اشتعال انگیز کارروائی کی انجام دہی قرار دیا ہے۔
وینیزوئیلا نے اِسے ایک قومی ایمرجنسی قرار دیا ہے اور امریکی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔
نائب صدر Delcy Rodriguez نے صدر Maduro اور اُن کی اہلیہ کے زندہ ہونے کا ثبوت اور اُن کے جائے قیام کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وینیزوئیلا کے وزیردفاع ولادیمیر Padrino Lopez نے ملک بھر میں فوجوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ وینیزوئیلا نے اپنے ملک پر امریکی حملوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دنیا کے مختلف ملکوں، جس میں روس اور ایران شامل ہیں، نے وینیزوئیلا پر امریکی فوجی حملے کی نکتہ چینی کی ہے اور اِسے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔