وینیزوئیلا میں جاری بحران کے دوران Tesla کے CEO ایلن مَسک نے اعلان کیا ہے کہ SpacX کی ملکیت والا اِسٹار لِنک، تین فروری تک وینیزوئیلا کی عوام کیلئے مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا۔ یہ اقدام امریکی کارروائی کے بعد کیا گیا، جس کی وجہ سے صدر Nicolas Maduro اقتدار سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔ یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے، جب وینیزوئیلا کو تیزی کے ساتھ بدلتے ہوئے سیاسی حالات کا سامنا ہے۔ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں، کمپنی نے کہا کہ اُس نے سنیچر کے روز Caracas کے حصوں میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کے اچانک ختم ہونے کی رپورٹوں کے بعد وینیزوئیلا کو کنکٹیویٹی جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔
اس نے کہا کہ اس کا مطلب امریکی فوجی کارروائی کے دوران، بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ ہونا بھی ہے۔ مقامی میڈیا نے بھی کہا ہے کہ راجدھانی کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ کنکشن نہیں تھا۔