اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی وینیزوئیلا میں امریکی کارروائی اور صدر نکولس مدورو کی حراست پر بات چیت کرنے کیلئے ایمرجنسی میٹنگ جاری ہے۔ کونسل کی غیر مستقل رکن کولمبیا کی درخواست پر یہ میٹنگ بلائی گئی ہے، جسے مستقل رکن ممالک، روس اور چین کی حمایت حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے وینیزوئیلا میں امریکی فوجی کارروائی کو، جس میں صدر نکولس مدورو کو حراست میں لیا گیا ہے، ایک خطرناک نظیر قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان Stephane Dujarric نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے ضابطوں کا احترام نہ کئے جانے پر سکریٹری جنرل انٹونیو گتریس نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Site Admin | January 5, 2026 9:35 PM
وینیزوئیلا میں امریکی آپریشن اور صدر Nicolas Maduro کی حراست پر تبادلۂ خیال کرنے کیلئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ نیویارک میں جاری ہے