January 6, 2026 10:24 AM | Maduro Ny Court

printer

وینیزوئلا کے لیڈر Nicolas Maduro نے نیویارک سٹی کی ایک وفاقی عدالت میں اپنی پیشی کے دوران کئی الزامات میں خود کو بے قصور بتایا ہے۔

وینیزوئلا کے لیڈر Nicolas Maduro نے نیویارک سٹی کی ایک وفاقی عدالت میں اپنی پیشی کے دوران کئی الزامات میں خود کو بے قصور بتایا ہے۔ Maduro نے نیویارک میں امریکی عدالت میں پہلی مرتبہ پیش ہونے کے دوران اپنی گرفتاری کے قانونی جواز پر سوال اٹھایا اور یہ دعویٰ کیا کہ انھیں وینیزوئلا میں Caracas  میں اُن کی رہائش گاہ پر حراست میں لیا گیا۔

اُن کے اِس بیان سے اِس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ وہ اپنے دفاع میں اِس پہلو کو خاص طور پر اجاگر کریں گے کہ غیر ملکی سرزمین پر امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے اُن کی گرفتاری ایک غیر قانونی کارروائی کے مترادف ہے۔ وینیزوئلا کے لیڈر کی قانونی امور کی ٹیم نے Maduro کی گرفتاری کو فوجی اغوا قرار دیا ہے اور یہ دلیل پیش کی کہ رات دیر گئے کی گئی یہ کارروائی بین الاقوامی قانون اور تحفظ کے مناسب عمل کی خلاف ورزی ہے۔x